ہوم ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کی برآمدات میں اضافہ

186

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ نومبر میں ہوم ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل کی برآمدات 20 فیصد بڑھ گئی ہیں۔

ایک بیان میں مشیر تجارت نے بتایا کہ برآمدات میں اضافہ گزشتہ نومبر کے مقابلے میں زیادہ رہا، نومبرکے دوران ہوم ٹیکسٹائل برآمدات میں 20 فی صد اضافہ ہوا۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ نومبر میں چاول کی برآمدات 14 فیصد، سرجیکل مصنوعات کی برآمدات 11 فی صد بڑھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ جرسی اور پل اوور کی برامدات 21 فی صد بڑھیں جبکہ زنانہ گارمنٹس کی برآمدات میں11 فیصد اور مردانہ گارمنٹس کی برآمدات میں 4.3 فیصد اضافہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں