متحدہ عرب امارات نے اپنے 49ویں قومی دن کے موقع پر بارہواں سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا ہے۔

155

متحدہ عرب امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق فالکن آئی نامی خلائی سیارے کو تحقیقی مقاصد کے لیے جنوبی امریکا میں واقع فرانسیسی خلائی مرکز سے بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق پانچ بج کر 33 منٹ پر چھوڑا گیا۔

فالکن آئی سیٹلائٹ تصویر کشی کی ہائی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

اس کو نقشوں، زرعی نگرانی، شہری منصوبہ بندی، ماحول کی مانیٹرنگ، قدرتی آفات سے متعلق منصوبہ بندی اور ملک کی سرحدوں اور ساحلی علاقوں کی دفاعی نقطہ نظر سے نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یو اے ای کی خلائی ایجنسی 2014ء میں قائم کی گئی تھی اور اس نے حالیہ برسوں کے دوران میں خلائی ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں