میجر محمد شبیر شریف شہید نشان حیدر کے 49 ویں یوم شہادت کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد، آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے گئے

135

لاہور (نمائندہ جنگ) میجرمحمد شبیر شریف شہید نشان حیدر کے49ویں یوم شہادت کےموقع پر پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے شہید کی قبر پر گلدستہ چڑھایا گیا۔پاک فوج کے بہادر سپوت، ملک وقوم کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دینے والے میجر محمد شبیر شہید نشان حیدر کا اتوار کے روز 49 ویں یوم شہادت کے موقع پر پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے میانی صاحب قبرستان لاہور میں میجر شبیر شریف شہید نشان حیدر کی قبر پر پھولوں کا گلدستہ رکھا گیا جبکہ اس موقع پر میجر جنرل رضا ایزد نے بھی قبر پر حاضری دی۔انہوں نے بہادرسپوت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہید کی قبر پر پھول چڑھائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل رضا ایزد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ شبیر شریف نشان حیدر اور ستارہ جرات حاصل کرنے والے پاک فوج کے منفرد افسر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں