دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موسم سرما کی آمد ہوگئی ہے۔ اگرچہ ہم سب اس خوش آئند تبدیلی سے لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن اچانک سردی ہمیں نزلہ زکام اور کھانسی کی لپیٹ میں لے کر زیادہ حساس بنا دیتی ہے۔
موسمی فلو کی چھ انتہائی اہم علامات یعنی سانس لینے میں دشواری، جسم میں درد، کھانسی، ناک کا بند ہونا، سر درد اور پٹھوں کی سختی کو تلاش کرنا ضروری ہے اور پھر جلد ازجلد ان موسمی بیماریوں سے چھٹکارا حاصل کرنا بھی بہت ضروری ہے۔
موسم سرما کی بیماریوں سے بچنے کے لیے ماہرین کچھ اہم نکات بتاتے ہیں کہ روزانہ دن میں دو سے تین بار بھاپ لیں کیونکہ یہ ایک قدیم گھر یلو نسخہ ہے جو کھانسی اور نزلہ زکام کی علامات کو دور کرتے ہوئے پھیپھڑوں کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔
ہم سردی کے موسم میں گرم رہنے کے لیے جرسی، جیکٹ اور گرم شالز وغیرہ پہنتے ہیں جس سے ہمیں سردی کم لگتی ہے لیکن اس ٹھنڈے موسم میں جتنا گرم باہر سے رہنا ضروری ہے اتنا ہی اندر سے بھی گرم رہنا ضروری ہے۔
ہوا ٹھنڈی ہونے کے ساتھ ہم اکثر اپنے آپ کو معمول سے کم پانی پیتے ہوئے پاتے ہیں اور اس سے پانی کی کمی ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں خشک ہونٹ، خشک کھانسی اور یہاں تک کہ جسم میں تھکاوٹ پیدا ہوتی ہے۔
موسم سرما میں دار چینی، شہد اور ادرک جیسے خوش کن عناصر کا گرم پانی پینا فائدہ مند ہے کیونکہ یہ قدرتی اینٹی وائرل خصوصیات سے مالا مال ہیں جو بیماری سے لڑنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہلدی والا دودھ پینے سے بھی ہمارے جسم کو سکون ملے گا اور گلے کا درد بھی ختم ہوسکے گا۔
بھاپ ایک قدیم گھریلو علاج ہے جو کھانسی اور نزلے کی علامات کو دور کرکے پھیپھڑوں کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے اور یہ سردیوں کے دوران بہت عام بھی ہے۔
فضا میں سانس لینا آپ کے جسم کو مطلوبہ حرارت بخشتا ہے جو ماحول میں سرد ہواؤں سے گھرا ہوا ہے جبکہ آپ ان روایتی باورچی خانے کے اجزاء جیسے پودینے کے پتے اور اجوائن کو بھاپپ والے پانی شامل کرسکتے ہیں کیونکہ اس سے خشک کھانسی اور گلے کی سوزش ختم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
لہٰذا موسم سرما میں زیادہ سے زیادہ بھاپ لیں تاکہ آپ کو سانس، کھانسی، نزلہ زکام جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سردیوں میں کھانوں کی کافی مقدار ہوتی ہے۔ پھلوں سے ہری پتوں والی سبزیوں تک اپنے جسم کو صحیح تغذیہ بخشیں جس کی ہمارے مدافعاتی نظام کو بہت ضرورت ہوتی ہے۔ آملہ، ادرک ، گاجر ، میتھی اور پالک سال کے اس وقت کے لیے بہترین سبزیاں ہیں۔
آپ اپنی غذا میں گرم سوپ اور سلاد کا مرکب شامل کریں نیز آپ اپنے جسم کو وٹامن اور معدنیات جیسے ضروری غذائی اجزا فراہم کرنے میں بھی مدد کریں تاکہ آپ کی مجموعی تندرستی میں مدد مل سکے۔









