متحدہ عرب امارات میں پیغام رسانی کی سب سے بڑی و مقبول ایپلیکشن واٹس ایپ کالز پر پابندی ختم ہونے کا امکان ہے۔
ابوظہبی سائبر سیکیورٹی سربراہ نے کہا ہے کہ واٹس ایپ سمیت دیگر سروسز پر پابندی ختم کرنے کے لیے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔
محمد الکویتی کے مطابق واٹس ایپ پر تجربات کیلئے کچھ دیر کیلئے پابندی ہٹائی گئی ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات واٹس ایپ سمیت دیگر وائس اور ویڈیو کال کی سروس پر ہر طرح کی پابندی عائد ہے۔









