سندھ حکومت نے 6 تعلیمی بورڈز کو 53؍ کروڑ روپے جاری کر دیئے

133

کراچی (سید محمد عسکری) صوبائی حکومت نے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ کی امتحانی اور انرولمنٹ کی مد میں 6؍ تعلیمی بورڈز کو 53؍ کروڑ روپے کی رقم جاری کردی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بورڈز و جامعات علم الدین بلو کے جاری کردہ حکم نامہ کے مطابق حیدرآباد تعلیمی بورڈ کو 10 ؍ کروڑ 59 لاکھ، لاڑکانہ بورڈ کو 10؍ کروڑ 90؍ لاکھ، میٹرک بورڈ کراچی کو 3؍ کروڑ 58؍ لاکھ، سکھر تعلیمی بورڈ کو 7؍ کروڑ 54؍ لاکھ، میرپور خاص تعلیمی بورڈ کو 5؍ کروڑ 98؍ لاکھ اور انٹر بورڈ کراچی کو 14؍ کروڑ 71؍ لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ سندھ حکومت نے دو سال قبل تمام سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم میٹرک اور انٹر کے تمام طلبہ کی امتحانی اور انرولمنٹ فیس خود ادا کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لئے حکومت تعلیمی بورڈز کو ایک خطیر رقم فراہم کررہی ہے۔ رواں سال کورونا کے باعث بورڈز کو رقم کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی تھی جس کی وجہ سے بورڈز کو مالی مسائل کا سامنا تھا۔ تاہم اب ایڈیشنل چیف سیکرٹری علم الدین بلو نے ذاتی دلچسپی لے کر یہ معاملہ حل

کرایا مگر رواں سال اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کو فی کس 25؍ ہزار جاری نہیں کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں