دنیا بھر میں آج انسانی حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے

156

یہ دن 1948 میں انسانی حقوق کیلئے منظور کیے جانے والے ڈیکلیریشن کی مناسبت سے منایا جاتا ہے تاکہ انسانی حقوق کو درپیش مسائل کے بارے میں حکومتوں اور عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

اس موقع کی مناسبت سے جاری کردہ بیان میں یورپین یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ آج یہ یاد رکھنا پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ انسانی حقوق آفاقی اور ناقابل تقسیم ہیں ۔ ان کے دفاع کیلئے ہماری کوششیں کبھی نہیں رک سکتیں ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کرونا وائرس نے انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے سلسلے میں دنیا کے سب سے بڑے مسائل کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس دوران دنیا کے بہت سارے حصوں میں ہم نے تشویشناک رجحانات دیکھے ہیں ۔

سنسر شپ اور آزادئی اظہار رائے پر پابندی، عدم مساوات ، خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد میں اضافے کے ساتھ ساتھ صوابدیدی نظر بندیاں شامل ہیں ۔ حالانکہ کورونا جیسی وباء کی صورتحال میں ان چیزوں کی کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے ۔

انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ یورپین یونین سب کیلئے انسانی حقوق کا تحفظ و احترام اور ان کی تکمیل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں