سانحہ حرم کرین پر فوجداری عدالت کا فیصلہ، 13 ملزمان بری

175

مکہ مکرمہ میں فوجداری عدالت نے سانحہ حرم کرین کے حوالے فیصلہ جاری کرتے ہوئے 13 ملزمان کو الزامات سے بری کر دیا۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق بری کیے جانے کے فیصلے میں ’بن لادن‘ گروپ بھی شامل ہے، فوجداری عدالت کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان پر فرد جرم ثابت نہیں ہوئی۔

کیس اپیل کورٹ کو ارسال کر دیا گیا ہےجہاں اس پر مزید بحث کرکے فیصلہ صادر کیا جائے گا۔

کیس میں محکمہ موسمیات کی رپورٹ کو بنیاد بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ جس روز سانحہ ہوا محکمہ کی طرف سے ایسی کوئی اطلاع نہیں تھی کہ طوفانی ہوائیں چلیں گی، نہ ہی محکمہ کی جانب سے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کےحوالے سے انتباہ دیا گیا تھا۔

واضح رہے اس سے قبل بھی فوجداری عدالت نے ابتدائی فیصلے میں ’حرم کرین‘ کیس میں نامزد ملزمان کو بری کر دیا تھا۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے حرم کرین کے ملزمان پر جو فرد جرم عائد کی گئی تھی اس سے تمام ملزمان بری ہیں کوئی بھی کسی بھی الزام کا مجرم ثابت نہیں ہوا۔

یاد رہے 11 ستمبر 2015 کی شام سانحہ حرم کرین پیش آیا تھا جس میں 108 سے زائد افراد جاں بحق اور 238 زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد سانحہ حرم کرین کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کا حکم صادر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں