اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی لاہور ریلی میں شیر لانے پر 2 افراد گرفتار کرلیے گئے۔
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ریلی میں غیر قانونی طور پر شیر لانے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے ریلی میں شیر لانے پر 2 افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی۔
ترجمان کے مطابق وائلڈ لائف ایکٹ رولز کی خلاف ورزی پر دونوں ملزمان کے خلاف چالان کردیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزم امداد نے لکشمی چوک لاہور پر ن لیگ کی ریلی میں شیر کی نمائش کی تھی۔
محکمہ وائلڈ لائف نے مطابق ریلی میں شیر کی گاڑی کے اوپر رکھ کر نمائش قانون کے تحت جرم ہے۔









