آکلینڈ میں آئسولیشن ہوٹل میں موجود افراد کچھ دیر کی آزادی ملنے پر خوشی سے جھوم اٹھے، فائر الارم بجنے پر ہوٹل خالی کرنے کی ہدایت پر باہر سڑک پر نکلے اور اسے بلاک کر دیا۔
ہوٹل میں فائرالارم بجنے پرکئی دنوں سے کمروں میں بند افراد خوشی سے باہر کی جانب بھاگے اور سڑک پر پھیل گئے، جس کی وجہ سے ٹریفک بھی بلاک ہوگیا۔
اس دوران پولیس اور ڈیفینس فورسز ان افراد کی نگرانی اور ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے سڑکوں پر موجود رہیں۔
ہوٹل میں آگ لگنے کی اطلاع بعد میں جھوٹی ثابت ہوئی اور20 منٹ کی آزادی کے بعد تمام افراد کو واپس اپنےکمروں میں جانا پڑگیا۔









