صبا قمر نے مسکراہٹیں بکھیرنے کا طریقہ بتادیا

144

خوبرو اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو دلچسپ انداز میں مسکراہٹیں بکھیرنے کا طریقہ بتادیا۔

موجودہ دورہ میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ میں شمار کی جانے والی صبا قمر نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

اس تصویر میں صبا قمر کو کتاب پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ بالوں میں پھول سجائے وہ مسکرا بھی رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر اپنی اس تصویر کے ساتھ انھوں نے لکھا کہ ’جہاں بھی جائیں، مسکراہٹ ساتھ لے جائیں۔

ادھر صبا قمر کی اس تصویر کو مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں