عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے عفت عمر کی طبیعت خراب

168

لاہور کی سیشن عدالت میں گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہرجانے کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ماڈل اور اداکارہ عفت عمر کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔

کیس میں گواہ اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے بیان ریکارڈ کرانے کے دوران طبیعت خراب ہونے پر عدالت کے روبرو کہا کہ مجھے چکر آ رہے ہیں۔

عدالت نے گواہ خاتون کو فوری کرسی اور پانی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

اس واقعے کے بعد سیشن کورٹ نے اداکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کے ہرجانے کے کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور کی عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو پیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ یکم دسمبر کو ہونے والی گزشتہ سماعت کے موقع پر بھی اداکارہ عفت عمر نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ میں کراچی سے آئی ہوں اور تھکاوٹ کا شکار ہوں لہٰذا مجھ سے جرح نہ کی جائے۔

عدالت میں ادکارہ عفت عمر میشا شفیع کی گواہ کے طور پر پیش ہورہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں