اسرائیل اور بھوٹان کے درمیان پہلی مرتبہ سفارتی تعلقات قاٸم ہوگٸے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں تعینات اسرائیلی اور بھوٹانی سفیر نے اسرائیل بھوٹان تعلقات معاہدے پر دستخط کیے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھوٹان وزرائے خارجہ کے درمیان ایک سال سے بات چیت جاری تھی۔
ریاست بھوٹان کے اب تک دنیا کے صرف 53 ممالک سے سفارتی تعلقات ہیں۔
واضح رہے کہ بھوٹان کے چین، امریکا، برطانیہ، فرانس اور روس سے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔









