طالبان، افغان حکومتی مذاکرات کے ایجنڈے کی ابتدائی فہرست کا تبادلہ

145

طالبان اور افغان حکومتی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان مذاکرات کے ایجنڈے کی ابتدائی فہرست کا تبادلہ ہوگیا۔

اس حوالے سے ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیموں کی مذاکرات کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

ترجمان طالبان نے کہا کہ ایجنڈے پر ابھی مزید بات چیت کی ضرورت ہے، فریقین نے مذاکرات کا اگلا دور 5 جنوری کو شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں