ایم کیو ایم نے بلدیاتی امیدواروں کی درخواست کی اسکروٹنی شروع کردی

128

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان نے اگلےبلدیاتی انتخابات میں نئے چہروں کو سامنے لانا کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اس کی تیاری شروع کردی ہے،پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے لئے کئی سو درخواستیں جمع کرائی گئی ہے جس کی اسکروٹنی جاری ہے، جس کے بعد امیدواروں کے انٹرویو کا سلسلہ شروع کیا جائے گا،در خواست دینے والوں میں مختلف قومیت سے تعلق رکھنے والے پروفیسر، ڈاکٹرز، انجنیئرز ،بیورو کریٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں سابق کو نسلرز بھی شامل ہیں، ایم کیو ایم نے اس حوالے سے ٹائون کی سطح پر کار کنوں سے رابطہ بھی شروع کردئیے ہیں، جبکہ خواتین کے شعبے کی بھی تنظیم سازی کی جارہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے بلدیاتی دور میں ہونے والی کئی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے اور کراچی کے عوام میں دوبارہ سےاپنی پوزیشن کو بہتر بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں