وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت چھوڑ دے گا وہ این آر او نہیں دے گا۔
شیخ رشید احمد نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی ایم کے جلسوں، استعفوں اور اپوزیشن جماعتوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کرکے بتادو این آر او نہیں دوں گا، بطور وزیرداخلہ نوازشریف کے لیے ایک پیغام ہے ، اینف از اینف۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان این آر او کے سوا ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار ہیں، این آر او اور نیب کے سوا وزیراعظم بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔









