چارج پر لگے فون نے خاتون کی جان لے لی

183

روس میں آئی فون چارجنگ کے دوران باتھ ٹب میں گرنے سے 24 سالہ خاتون موت کے منہ میں چلی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کپڑوں کے ایک اسٹور میں کام کرتی تھی اور سہیلی کے ہمراہ ایک ہی کمرے میں رہائش پذیر تھی۔

ساتھ رہنے والی لڑکی نے بتایا کہ میں نے ایک دم سے زور دار چیخ سنی اور جب میں اس کے پاس پہنچی تو وہ مرچکی تھی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی، لاش جب اسپتال لائی گئی تو پیلی پڑ چکی تھی۔

لڑکی کی سہیلی نے بتایا کہ جب میں نے اس کو چھوا تو مجھے بھی کرنٹ لگا پانی میں ایک اسمارٹ فون تھا ، یہ چارج کر رہا تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی موت آئی فون8 پانی میں گرنے سے ہوئی جو کہ چارجنگ پر لگا ہوا تھا۔ اس واقعہ کے بعد روس میں ایک انتباہ جاری کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں