وفاقی حکومت کا سینیٹ الیکشن مارچ کے بجائے فروری میں کرانے کا فیصلہ

102

وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات آئندہ برس مارچ کے بجائے فروری میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے تجاویز پیش کردیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

دوران اجلاس کابینہ کو وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کو بھی آئینی و سیاسی پہلوؤں پر بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں