آئمہ بیگ کی بہن کی شادی، خوبصورت ویڈیوز وائرل

207

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

گزشتہ دنوں آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی رسم حنا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا، اپنی بہن کی رسم حنا پر آئمہ بیگ بھی سفید جوڑے میں نہایت حسین نظر آ رہی تھیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا اور دُلہن کریم رنگ کے عروسی لباس میں نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں جبکہ آئمہ بیگ بھی مرون رنگ کے لباس میں نہایت حسین لگ رہی ہیں۔

آئمہ بیگ کی بہن کی شادی میں شوبز انڈسٹری کی دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ہے جس میں سر فہر ست آئمہ بیگ کے قریبی دوست شہباز شگری اور گلوکارہ مومنہ مستحسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ماڈل شہباز شگری کی دوستی کے چرچے ہر زبان زد عام ہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر شہباز شگری نے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے آئمہ بیگ کے لیے ایک طویل کیپشن لکھا تھا جس میں انہوں نے اپنے اور آئمہ کے تعلق کی تصدیق کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں