سعودی عرب کا کورونا کیخلاف جنگ جیتنےکا اعلان

144

نیویارک، لندن، میڈرڈ،کراچی(اے ایف پی،نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مزید 3لاکھ 34ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے جبکہ مزید 5ہزار 700سے زائد افراد موت کے منہ میں چلے گئے ،سعودی عرب نے وائرس کیخلاف جنگ جیتنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تقریبا تمام علاقے محفوظ زون میں ہیں، امریکا اور کینیڈا میں طبی عملے سے منسلک دو خواتین کو کورونا کی ویکسین لگادی گئی ، امریکا اور کینیڈا بھر میں ویکسین کی تقسیم کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کورونا کی پہلی ویکسین لگادی گئی، امریکا کو مبارکباد، دنیا کو مبادک ہو، خلیجی ممالک کویت اور متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ابو ظبی میں چینی کمپنی سینوفارم کی ویکسین مفت لگائی جارہی ہے،کویت میں بھی وزارت صحت نے امریکی کمپنی فائزر کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے،اسپین کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں کورونا کی ویکسین 4جنوری تک پہنچ جائیں گی ، سلواڈور ایلا نے

بتایا کہ یورپین میڈیسن ایجنسی کی جانب سے فائزر کی ویکسین کو منظوری دی جاسکتی ہے ، جرمنی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ملک کو مارچ تک بایو این ٹیک کی کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 10 لاکھ ڈوز ملنے کی امید ہے، برطانوی وزیر صحت نے لندن میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد دارالحکومت میں سخت پابندیوں کا اعلان کردیا ہے ، انتہا درجہ کی یہ پابندیاں بدھ کی رات سے نافذ ہوں گی ، دوسری جانب امریکا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 500سے زائد ہلاکتوں کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 3لاکھ تک ہوگئی ہے ، بھارت میںگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے21ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 353افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھےجرمنی میں کیسز میں ریکارڈ اضافہ ، پیر کو مزید 14ہزار سے زائد نئے کیسز کے بعد جرمنی میں دوبارہ سخت لاک ڈائون نافذ کردیا گیا ،پیر کے روز جرمنی میں مزید 330افراد کورونا سے موت کےمنہ میں چلے گئے ، روس میں کورونا سے مزید 450، فرانس میں مزید 371اموات، اٹلی میں مزید 491،برطانیہ میں 232اور ترکی میں مزید 229افراد کورونا سے لقمہ اجل بن گئے ، برازیل میں کورونا کے21 ہزار سے زائد نئے کیس سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد69 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، اب تک ایک لاکھ81ہزار4 سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں