کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 830 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2 ہزار 362 کے نتائج مثبت آئے، کورونا سے منگل کے روز مزید 36 مریض کورونا کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے، تاہم خوش آئند بات یہ رہی کہ ایک ہزار 719 مریض شفایاب بھی ہوگئے، سندھ میں منگل کو کورونا کے مزید مزید ایک ہزار 343، کیسز اور 9اموات ہوئیں، پنجاب میں کورونا کے مزید 329 نئے کیسزکی تصدیق ، مزید 14مریض انتقال کرگئے ، خیبرپختونخوا میں مزید 357 افرادکورونا سے متاثر ، صوبے میں مزید 10مریض کورونا سے جانبر نہ ہوسکے، بلوچستان میں صرف 8نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ، اسلام آباد میں مزید 261کیسز کی تصدیق جبکہ 3افراد کورونا سے انتقال کرگئے ۔
کورونا وائرس، مزید 36افراد لقمہ اجل بن گئے، 2362 نئے کیسز
129









