آمنہ الیاس کی نئی مزاحیہ ویڈیو پر تنقید

195

پاکستان کی سپر ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کی جانب سے سوشل پر شیئر کی گئی نئی ویڈیو پر اُنہیں تنقید کا سامنا ہے۔

اداکارہ آمنہ الیاس آج کل اپنے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں اور اپنی دلچسپ مزاحیہ ویڈویز بھی شیئر کر رہی ہیں، آمنہ الیاس کی چند ویڈیوز مداحوں خوب پسند آئیں جبکہ نئی ویڈیو پر اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آمنہ الیاس کی جانب سے بنائی گئی نئی مزاحیہ ویڈیو میں وہ کیلوری ٹیفیسٹ اور متوازن وزن برقرا رکھنے سے متعلق بات کر رہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آمنہ الیاس کو کوئی کپ کیکس کھانے کے لیے دیتا ہے جس پر وہ پہلے برہمی کا اظہار کرتی ہیں، وزن بڑھ جانے کا اور صحت مند وزن برقرار رکھنے کی جدوجہد پر لیکچر دیتی ہیں اور بعد میں وہ کپ کیکس اُٹھا کر کھانا شروع کر دیتی ہیں۔

آمنہ الیاس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو سے متعلق انسٹا صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اوور ایکٹنگ کر رہی ہیں، آمنہ الیاس کی پوسٹ پر متعدد تنقیدی کمنٹس دیکھے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آمنہ الیاس کی اداکار داور محمود سے شادی کی خبریں زیر گردش تھیں جن کی آمنہ الیاس کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے داور محمود کے ہمراہ بیٹھے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں کی جانب سے اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں