حکومتی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر پولیس نے 2 ہزار شہریوں کو جرمانے کیے اور 279 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹریجن نے عوام سے درخواست کی ہے کہ کرسمس کے موقع پر اپنے گھروں میں رہیں اور پارٹیوں سے اجتناب کریں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں شدت آنے پر کرسمس کے موقع پر دی جانے والی نرمی کو ختم کر دیا گیا ہے۔
اسکاٹش محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 66 افراد کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 689 افراد کی رپورٹس مثبت آئیں۔









