لاہور میں ایک طرف ترقی اور دوسری طرف مایوسیاں نظر آتی ہیں، عثمان بزدار

123

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ لاہور میں ایک طرف ترقی اور دوسری طرف مایوسیاں نظر آتی ہیں، یہ وقت احتجاجی سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔

لاہور سے جاری کردہ اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کے نظرانداز کیے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و ناپسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے لیکن ہم نےعوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں نظر انداز کئے گئے علاقوں میں ہم سہولتیں دیں گے جبکہ ٹریفک کا مسئلہ مخصوص مقامات پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز بنا کر حل کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ 3 دہائیاں گُزرگئیں، آبادی بڑھ گئی لیکن کوئی جنرل اسپتال نہیں بنا۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں فیروز پور روڈ کے بعد دیگر مقامات پر بھی جنرل اسپتال بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں