اسلام آباد (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں) وفاق نے اسلام آبادہائیکورٹ میں زیر سماعت پائلٹوں کے لائسنسوں کی منسوخی کیس میں ایک نئی متفرق درخواست کے ذریعے استدعا کی ہے پی آئی اے سے برطرف اور منسوخ شدہ لائسنس والے پائلٹوں کو بحال نہ کیا جائے،کیونکہ انکےلائسنس منسوخ کرکے کیس ایف آئی اے کو بھجوایا گیا ہے، اس معاملے میں عدالتی حکم کے شعبہ ہوا بازی پر دورس اثرات اور نتائج ہونگے،ہفتہ کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب داخل کرایاگیا ہے ،جس میں پائلٹ سید ثقلین اختر کی بحالی کی درخواست منظور نہ کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جواب میں کہا گیا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے کے بعد پائلٹوں کے لائسنس چیک کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، 860 فعال پائلٹوں کے لائسنس چیک کیے، 262 مشتبہ لائسنس معطل کیے، 262 میں سے 172 لائسنس درست جبکہ 50 جعلی ثابت ہوئے ہیں۔
50پائلٹس کے لائسنس منسوخ، کیسز ایف آئی اے کے حوالے
143









