برسلز، کورونا پابندیاں مارچ تک برقرار رہیں گی

185

وزیراعظم بیلجیم الیگزینڈرکرو کا عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے پابندیاں مارچ تک برقرار رہیں گی۔

وزیرعظم بیلجیم الیگزینڈر کرو نے اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس پر کوروناوائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب بیلجیم پولیس کی جانب سے بیلجیم کی سرحدوں پر سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں جس کے نتیجے میں غیر ضروری سفر کرنے والوں سے وضاحت بھی طلب کی جا رہی ہیں۔

بیلجیم کی فرانس، جرمنی، لسگسمبرگ اور ہالینڈ سے ملنے والی سرحدوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

ادارہ صحت بیلجیم کے مطابق بیلجیم میں کوروناوائرس کے یومیہ کیسز 3000 تک پہنچ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں