بھارتی اداکارہ کریتی سینن کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں

150

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن عالمی وبا کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئیں۔

کریتی سینن نے ٹوئٹر پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’سب کو یہ خبر دیتے ہوئے خوشی ہور ہی ہے کہ آخر کار میرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی اس فتح پر تمام ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اُن تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اداکارہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کیے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتی سینن کے قریبی ذرائع نے اُن کے وبائی مرض میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔

کریتی سینن چندی گڑھ میں راج کمار راؤ کے ساتھ اپنے نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں، وہاں سے واپسی پر فلائٹ کی ایک تصویر پر کریتی سینن نے لکھا تھا کہ ’چندی گڑھ میں اپنا کام ختم کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی ہوں۔‘

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کو شیئر نہیں کیا تھا۔

کریتی سینن سے قبل چندی گڑھ میں ہی اپنی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ورون دھون، نیتو کپور، منیش پال اور ہدایتکار راج مہتا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں