جب عمران خان نے شاہ رخ خان کو ڈانٹا

170

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جب پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان نے ان کو ڈانٹا تھا تو انہیں کافی غصہ آیا تھا۔

شاہ رخ خان کے وائرل ہونے والے پرانے انٹرویو میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کے تو پوری دنیا میں مداح موجود ہیں لیکن کیا آپ پاکستان میں کسی بھی شخص کے مداح ہیں۔

اس کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ جس شخص کے مداح ہیں وہ پہلے کرکٹر تھے اور اب وہ سیاست دان بن گئے ہیں اور وہ کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہیں۔

اداکارنے کہا کہ ایک میچ کے دوران عمران خان کم اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ اسی میچ کے بعد میں نے ان سے آٹو گراف مانگا تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا۔ شاید وہ پہلے سے ہی غصہ تھے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ انہیں عمران خان کے ڈانٹنے پربہت غصہ آیا تھا، اور اس بات کا اظہار شاہ رخ خان نے عمران خان سے بھی کیا تھا جب بعد میں ان سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں