تھرپارکر: غذائیت کی کمی و بیماریوں میں مبتلا مزید 4 بچے جاں بحق

164

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائیت کی کمی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 4 بچے انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں 4 بچے انتقال کرگئے، مرنے والے بچے نومولود تھے، بچوں کا تعلق دیہی علاقوں سے تھا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ مرنے والے بچوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے جبکہ اس سال مجموعی طور پر 752 بچے انتقال کر گئے۔

اس وقت تھرپارکر کے اسپتال میں 50 سے زائد بچے زیر علاج ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں