کراچی کے صنعتی علاقے سائٹ میں گیس فراہمی معطل ہونے سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہیں۔
سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں جمعرات سے گیس پریشر صفر ہے۔
ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ریاض الدین کہتے ہیں کہ حکومت نے گیس مہنگی کرتے ہوئے مطلوبہ پریشر پر مسلسل فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت وعدے کی پاسداری کرے سائٹ کی صنعتوں کو تسلسل سے مطلوبہ پریشر پر گیس فراہمی کی جائے، تاکہ صنعتیں مقررہ معیاد میں اپنی برآمدی آڈرز تیار کرسکیں۔
ریاض الدین نے مزید کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو احکامات جاری کئے جائیں کیونکہ پیداوار میں بندش وزیراعظم کے صنعتوں اور برآمدات بڑھانے کے ویژن کے منافی ہے۔









