بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں اہم اجلاس طلب کرلیا

112

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 29 دسمبر کو کراچی میں طلب کرلیا۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 29 دسمبر کو دوپہر 2 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔

انھوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں ملک بھر سے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں کے تعلقات پر غور کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں