متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 1246 نئے کیسز

143

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بدھ کو کورونا کے 1246 نئے مصدقہ سامنے آئے ہیں جبکہ 1533 افراد اس مہلک وائرس سے صحتیاب ہوگئے۔

عرب میڈیا نے وزارت صحت کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد کی تعداد ایک لاکھ 97 ہزار 124 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک امارات میں کووڈ 19 وائرس سے ایک لاکھ 72 ہزار 984 صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کورونا سے 3 افراد کی ہلاکت کے بعد اب تک مرنے والوں کی کل تعداد 645 تک ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں