سعودی عرب میں کورونا وائرس سے مزید 9 اموات ہوگئیں، جس کے بعد مملکت میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6148 ہوگئی۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے مزید 177 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یوں مجموعی تعداد 3 لاکھ 61 ہزار 536 ہوگئی ہے جبکہ 169 مریض صحتیاب ہوئے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 418 ہوگئی۔
وزارتِ صحت کے مطابق مملکت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2 ہزار 970 ہوگئی، جبکہ 383 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ریاض میں 59، مکہ مکرمہ31، مدینہ منورہ 26، شرقیہ 22 اور قصیم میں 10 نئےمریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔









