ایف بی آر کی ٹیکس رجیم میں تبدیلی کے وقت اختتامی اسٹاک سے متعلق وضاحت

193

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے حتمی سے کم از کم ٹیکس رجیم میں تبدیلی کے وقت اختتامی اسٹاک سے متعلق وضاحت جاری کی ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے خط کے جواب میں 3 دسمبر کو وضاحت جاری کی تھی۔ تاہم کچھ حلقوں کی طرف سے وضاحت کی مناسب تشہیر نہ ہونے کی شکایت کے باعث میڈیا پر دوبارہ وضاحت کی جارہی ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے خط میں تحریر کیا تھا کہ درآمدکنندگان کے لئے ٹیکس سال 2019 کے دوران درآمدی سطح پر ٹیکس وصولی کو حتمی ٹیکس ٹھہرایا گیا اس لئے اختتامی سٹاک کی کلیئرنس پر ٹرن اوور یا آمدنی کو ٹیکس سال 2020 کی قابل ٹیکس آمدنی میں شمار نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ اس طرح ٹیکس کی دوہری کٹوتی ہو جائے گی۔ ایف بی آر نے وضاحت میں کہا ہے کہ گزشتہ سال میں حتمی ٹیکس رجیم کے تحت اختتامی سٹاک کی کلیئرنس پر ٹرن اوور کو اگلے سال کے ٹرن اوور کے طور پر شامل نہ کیا جائے کیونکہ اس طرح ٹیکس کی دوہری کٹوتی ہو جائے گی۔ اس لئے اس ٹرن

اوور کو ٹیکس سال 2020 کے متعلقہ کالم میں درج نہ کیا جائے۔ ایف بی آر نے مزید وضاحت کی ہے کہ غلط اعداد و شمار کے اندراج کو روکنے کے لئے تمام ذیلی دفاتر کو ٹیکس سال 2020 کے لئے ایسے تمام کیسز کا آڈٹ کرنا ضروری ہے تاکہ سیلز ٹیکس اور اس کے لحاظ سے آمدنی میں مطابقت کو جانچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں