پاکستانی ٹی وی و فلم کے نامور اداکار عمران اشرف نے ساتھی اداکارہ سجل علی کو ’ملکہ جذبات‘ کا خطاب کے دیا۔
آف دا سیٹ ان اداکاروں کے درمیان چپقلشیں بھی سننے میں آتی ہیں، تاہم زیادہ تر یہ ایک دوسرے کے اچھے دوست ہوتے ہیں۔
ایسے ہی اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنی دوستی کو عمران اشرف نے انسٹاگرام پر بہت ہی خوبصورت انداز میں شیئر کیا۔
عمران اشرف نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ساتھ سجل علی کے خوبصوت تصویر شیئر کی۔
پوسٹ کے ردِ عمل میں ان اسٹارز کے مداحوں نے اسے خوب پسند کیا اور عمران اشرف کے دیے گئے خطاب کو بالکل درست قرار دیا۔









