صبا قمر کو کس کی تلاش؟ خواہش کا اظہار کردیا

189

پاکستانی ورسٹائل اداکارہ صبا قمر نے اپنی زندگی میں کسی کی کمی کو شدت سے محسوس کرتے ہوئے اس کا اظہار کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے بھارتی فلم دوستی کے ایک گیت کے بول لکھے۔

صبا نے جس گیت کے بول لکھے وہ کچھ یوں تھے: ’ایسا کوئی زندگی میں آئے جو زندگی کو زندگی بنائے۔‘

مذکورہ گانے کے پس منظر میں محبوبہ کو اپنے محبوب کی تلاش ہے جس کی مدد سے وہ اپنی زندگی کو مزید سنوارنے کی خواہشمند ہیں۔

انسٹاگرام پر انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ سیاہ رنگ کا ماسک لگائے ہوئے ہیں، جس میں وہ انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں