فلم میں کام دینے کیلئے ڈائریکٹر نے ساتھ سونے کی مطالبہ کیا، ڈونل بشٹ

217

بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا ایک جانا مانا نام ڈونل بشٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں فلم میں کردار دینے کے لیے ایک ڈائریکٹر نے ان سے ساتھ سونے کا مطالبہ کیا تھا۔

دلی سے تعلق رکھنے والی اس اداکارہ نے شہرت حاصل کرنے سے پہلے کی گئی اپنی محنت کے بارے میں ایک انٹرویو کے دوران بات کی جس میں انھوں نے اپنے ساتھ پیش آنے والے متعدد واقعات کا ذکر کیا۔

ٹی وی سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈونل کا کہنا تھا کہ ٹی وی ایک بہترین میڈیم ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ میں ٹی وی پر پسند کی جاتی ہوں۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدا میں وہ 5 سے 6 آڈیشن روزانہ دیا کرتی تھیں، لیکن اس کے باوجود ان کا کام نہیں بنا، یہ سلسلہ 6 ماہ مسلسل چلتا رہا اور بالآخر انھیں بالاجی ٹیلی فلمز کے سیریل کالاش میں کام ملا جس کے بعد انھوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

واضح رہے کہ ڈونل ٹی وی اور فلمز میں آنے سے قبل پہلے ایک صحافی تھیں اور انھوں نے صحافت میں بھی ایک قلیل وقت گزارا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک متوسط طبقے اور صحافتی پس منظر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں اتنا کچھ کر جاؤں گی۔

انھوں نے بتایا کہ انھیں ایک شو میں کام ملا، جس کا معاوضہ بھی طے ہوگیا تھا، لیکن اس کے بعد اچانک انھیں ہٹا دیا گیا اور کہا گیا کہ چینل کو دوسری اداکارہ کی ضرورت ہے، تاہم اس کے بعد اہلِ خانہ سے کہا کہ فلم انڈسٹری ایک دھوکا ہے اور ممبئی میں رہنے والے جھوٹے ہیں۔

اپنے ساتھ پیش آئے ایک اور واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ڈونل بشٹ کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا جب ممکنہ طور پر جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ڈائریکٹر نے انھیں فلم میں کردار دینے کی پیشکش کی لیکن اس کے لیے اس ڈائریکٹر نے اداکارہ سے ساتھ سونے کا مطالبہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ اس واقعے سے متعلق انھوں نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کروایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں