وفاقی حکومت نے نئی گاڑی کی خریداری پر 2 لاکھ روپے تک کے اضافی ٹیکس کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے ٹیکس کے نفاذ کی منظوری دے دی۔
ذرائع نے بتایا کہ 660 سے 1000 سی سی گاڑی پر 50 ہزار روپے اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لیا جائے گا۔
اسی طرح 1000 سے 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے اضافی ٹیکس لاگو ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ 2000 سی سی اور اس سے اوپر کی گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے اضافی ٹیکس عائد ہوگا۔
اضافی ودہولڈنگ ٹیکس یکم جنوری سے 30 جون 2021 تک نافذ رہے گا۔









