لاہور کے جنرل اسپتال کےڈاکٹر فریاد حسین نے کم ترین عمر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈٹرک بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
38 سالہ ڈاکٹر فریاد حسین پنجاب پبلک سروس کمیشن سے گریڈ 19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسر منتخب ہوئے، ڈاکٹر فریاد حسین کو نومبر میں اسسٹنٹ پروفیسر جبکہ دسمبر 2020میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ترقی ملی۔
پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کی ڈاکٹر فریاد حسین کوایسوسی ایٹ پروفیسر بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کم عمر ترین ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نوجوان ڈاکٹروں کیلئے ماڈل ہیں۔
پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ڈاکٹر فریاد حسین کا شمار جنرل اسپتال کے انتہائی ہونہار پیشہ ور معالجین میں ہوتا ہے۔
ڈاکٹر فریاد حسین 2کتابوں کے مصنف ہیں جبکہ 11ریسرچ پیپرز کا اجراء بھی انہی کا کارنامہ ہے۔









