بھارتی کسانوں کا برتن بجا کر احتجاج

159

بھارت میں مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں نے برتن بجا کر احتجاج کیا، کسانوں نے زرعی قوانین واپس لینے کے نعرے لگائے۔

ایک ماہ سے دہلی کی سرحدوں پر بیٹھے کسانوں نے مودی کے ریڈیو پروگرام من کی بات کے دوران برتن بجا کر احتجاجی نعرے لگائے۔

سنگھو بارڈر پر دھرنا دیئے کسانوں نے چمچے، تھالیاں، پلیٹیں بجا کر مودی حکومت سے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

بھارت کے کسانوں نے تقریباً ایک ماہ سے دہلی کی سرحدوں پردھرنا دیا ہوا ہے، کسان مودی حکومت سے کسان مخالف بل واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں