ملک میں 4149غیر قانونی پٹرول پمپس کا انکشاف

121

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) ملک میں4149 غیر قانونی پیٹرول پمپس کا انکشاف ہوا ہے،حکومت نے غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بڑا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی اور وزیر اعظم کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی، اسمگلنگ رپورٹ پیش کردی گئی،ذرائع کے مطابق حکومت نے سمگلنگ کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کرلی ہے،ملک میں غیر قانونی پیٹرول پمپس ختم کئے جائیں گے۔

بلوچستان میں2309،پنجاب1364، خیبر پختون خواہ 344اور سندھ میں 132 غیر قانونی پیٹرول پمپس قائم ہیں۔

ذرائع کے مطابق آپریشن سندھ، پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے سرحدی اضلاع سے شروع کیا جائے گا جبکہ بلوچستان اور حساس علاقوں میں صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیکر آپریشن کیا جائے گا،ذرا ئع کے مطابق تمام غیر قانونی پیٹرول پمپس کی نشاندہی اور میپنگ کرلی گئی ہے۔

ملک میں غیر قانونی پیٹرول پمپس سیل کئے جائیں گے،کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت نوٹسز جاری کئے جائیں گے اور غیر قانونی پیٹرول پمپس بحق وفاقی حکومت ضبط کئے جائیں گے جبکہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کی ایف آئی آر بھی درج کی جاسکے گی۔

ذرا ئع کے مطابق آپریشن کیلئے جن پیشگی اقدامات کی ضرورت ہوگی، ان میں تمام چیف سیکریٹریز کی مکمل انتظامی سپورٹ،سندھ اور پنجاب رینجرز کی وافر تعداد میں نفری اور مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی ضروری ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں