80 سالہ بزرگ کے پیٹ سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں نکال لی گئیں

167

بھارت میں ایک 80 سالہ بزرگ کے پیٹ میں 2 ہزار سے زائد پتھریاں الٹرا ساؤنڈ میں دیکھی گئیں جنہیں آپریشن کے ذریعے نکالا گیا۔

بھارتی ریاست ہریانہ کا رہائشی 80 سالہ سری چند کیتھل کے جے پور اسپتال میں ہرنیا کی شکایت لے کر پہنچا تھا۔ الٹرا ساؤنڈ کروانے پر ڈاکٹرز کو علم ہوا کہ ان کے پیٹ میں پتھریاں موجود تھیں جس کے بعد ان کے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

آپریشن کے دوران اسپتال کی ٹیم نے سری چند کے پیٹ سے مجموعی طور پر چھوٹی بڑی 22 سو 15 پتھریاں نکالیں، پتھریاں گننے میں اسپتال کی ٹیم کو ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں کسی مریض کے پیٹ سے 2 ہزار سے زائد پتھریاں نکالی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں