لاہور میں انڈا 25 روپے کا ہوگیا

170

لاہور میں ایک انڈا 25 روپے کا ہوگیا جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 300 روپے ہوگئی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کا گوشت 287 روپے کلو سے 300 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

ادھر کوئٹہ میں ایک درجن انڈے 240 روپے میں فروخت ہورہے ہیں جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں فی کلو 40 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

کوئٹہ میں مرغی کا ایک کلو گوشت 310 سے 350 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں