ایران :برفانی تودہ گرنے سے 11 کوہ پیما ہلاک

158

ایران کے پہاڑی سلسلے میں برفباری اور تودا گرنے کے باعث 11 کوہ پیما ہلاک ہوگئے۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے شمالی پہاڑی سلسلے البروز میں برفانی تودا گرنے کے سبب 11 کوہ پیما ہلاک ہو گئے جن میں سے 10 جائے وقوعہ پر ہی ہلاک ہوئے جب کہ ایک نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

ایران میں گزشتہ چار دنوں سے برفباری کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث پہلے ہی دو کوہ پیماؤں کی لاشیں ملی تھیں اور متعدد لاپتہ تھے۔

موسم کی خرابی کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں