بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بےنقاب

183

بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا، بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی کےنئے ثبوت دنیا کے سامنے آگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں 3 معصوم شہریوں کو دہشت گرد قرار دے کر جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ جولائی میں شوپیاں میں رچائے گئے فوجی ڈرامے میں کیپٹن بھو پندرا اور اس کے دو ساتھی ملوث نکلے۔

محنت مزدوری کرنے والے تین کزنز کو اغوا کر کے شہید کیا گیا، پھر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے خود ان کی میتوں پر غیر قانونی اسلحہ رکھا تاکہ بےگناہ نوجوانوں کو خطرناک دہشتگرد قرار دیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں