اسلام آباد، سرینگر ہائی وے پر کوسٹر اور پک اپ میں تصادم، 4 جاں بحق

172

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سری نگر ہائی وے پر کوسٹر اور پک اپ کے تصادم کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق اور 26زخمی ہو گئے،زخمیوں میں سے 4کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹرز موڑ پر حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ، تصادم کے بعد تیز رفتار کوسٹر فٹ پاتھ پر چڑھ گئی ، زخمی ہونے والے افراد کو پمزہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈیوٹی آفیسر تھانہ شمس کالونی سب انسپکٹر سہیل ناصر مو قع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں زخمیوں اور جاں بحق افراد کو ہسپتال منتقل کیا ،ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہو نے والوں میں گل خان،نسیم خان، عالم جان شامل ہیں جبکہ ایک کی شناخت نہ ہو سکی، زخمی ہو نے والوں میں خواجہ محمد ، مزمل وہاب ،ایزک مسیح ، خرم منور، حماد مسیحی ،ایاز شاہ،اشرف محمود ستی ، عمر الطاف،یشفع اقبال ، جوزف کھوکھر،وقاص اشتیاق ، ذیشان خان، واجد علی ، شر جیل ،عزیز، بلال ، یاسر حسین ، مومن ، سراج ، ولی خان ، حبیب حسین ، سردار گل ، مشہور خان ،

نجیب شامل ہیں،گیارہ زخمیوں کو ہسپتا ل داخل کر ادیا گیا ہے، مرنے والوں کی نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں