شاہدخاقان عباسی امریکا روانہ، دو ہفتے قیام کریں گے

200

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی امریکا روانہ ہو گئے جہاں وہ دو ہفتے قیام کرینگے ‘ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان اپنی ہمشیرہ اور بہنوئی کی عیادت کی غرض سے امریکا گئے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ دنوں شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں