اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنزنے سعودی عرب کی سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد فلائٹ آپریشن شروع کرنیکا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق کورونا کے باعث سعودی حکومت نے صرف یک طرفہ اجازت دی ہے۔
پی آئی اے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پروازیں چلائے گی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ارشد ملک کی ہدایت پرپی آئی اے پیر سے آپریشن شروع کردیگی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب پروازوں کو کارگو سے بھرے گی۔سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ دیارغیر میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا قومی ذمہ داری ہے۔









