معروف اداکارہ و سپر ماڈل ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کیں ہیں اور ساتھ میں بتایا ہے کہ وہ اپنی دوست کی ڈھولکی پر پہنچنے میں تاخیر کا شکار کیوں ہوئیں۔
ماورہ حسین آج کل اسلام آباد میں موجود ہیں اور اپنی ایک قریبی دوست کی شادی انجوائے کر رہی ہیں، ماورہ حسین نے اپنی تیاری سے متعلق انسٹا گرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
ماورہ حسین کی جانب سے اپلوڈ کی گئی نئی تصاویر میں انہوں نے کریم رنگ کا خوبصورت روایتی لباس پہنا ہوا ہے جس میں وہ سادہ سی مگر حسین نظر آ رہی ہیں۔
ماورہ حسین کی ان دونوں تصاویر پر اب تک ہزاروں لائیکس اور کمنٹ آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اُن کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔
ماورہ حسین نے اپنی مِرر سیلفی شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اپنی دوست کی ڈھولکی پر پہنچنے میں انسٹا گرام کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ماورہ نے نیا برائیڈل شوٹ کروایا تھا جس کی چند تصاویر انہوں نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھں۔
ماورہ حسین کی جانب سے شیئر کی جانے والی ان نئی تصاویر کو دیکھ مداح دھنگ رہ گئے تھے، ایک انسٹاصارف کی جانب سے ماورہ کی تعریف میں کمنٹ کرتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ ’ماورہ حسین دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ہیں۔‘









