فضل الرحمان الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں، شبلی فراز

144

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا دے کر کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن اسلام آباد آتی ہے تو خوش آمدید کہیں گے، یہ حسرت بھی پوری ہوجائے۔

شبلی فراز نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں استعفوں میں اتفاق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے استعفے دینے کے معاملے پرڈھکے چھپے الفاظ میں کہہ دیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے، نیب جانے اس کے جوابات جانیں، نیب میں سیاسی بھرتی نہیں کی، نہ ہی ہم رکاوٹ ڈالتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں